’’سرکار‘‘ کے تیسرے سیکوئیل کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

شوبز رپورٹر  پير 1 مئ 2017
رام گوپال ورما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم امیتابھ بچن کی مشہور زمانہ مووی 'سرکار کی تیسری کڑی ہے۔ فوٹو: نیٹ

رام گوپال ورما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم امیتابھ بچن کی مشہور زمانہ مووی 'سرکار کی تیسری کڑی ہے۔ فوٹو: نیٹ

کراچی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی سیاسی تھرلر مشہور فلم ’’سرکار‘‘ کے تیسرے سیکوئیل کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

سیاسی تھرلر مشہور فلم ’’سرکار‘‘ کے تیسرے سیکوئیل میں بالی ووڈ کے بڑے ستارے اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے، جس میں لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن، جیکی شروف، منوج باجپائی اور یمی گوتم شامل ہیں۔ رام گوپال ورما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم امیتابھ بچن کی مشہور زمانہ مووی ‘سرکار کی تیسری کڑی ہے۔

واضح رہے کہ فلم 12مئی کو ریلیز جبکہ پاکستان میں ریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹریبوشن کلب نے حاصل کرلیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔