روسی حسینہ نےمس سنو یونیورس 2013 کا مقابلہ جیت لیا

ویب ڈیسک  پير 21 جنوری 2013
مقابلے کے ساتھ ساتھ شدید ترین سردی کو بھی شکست دینا پڑی، مس سنو یونیورس فوٹو: پبلیسٹی

مقابلے کے ساتھ ساتھ شدید ترین سردی کو بھی شکست دینا پڑی، مس سنو یونیورس فوٹو: پبلیسٹی

بلغراط: سربیا میں مس سنو یونیورس 2013 کا مقابلہ روس کی ولا ڈی سلاوا ورنر نے جیت لیا ۔

سربیا میں منفی 21 سینٹی گریڈ میں ہونے والے اس مقابلے میں دنیا کی 20 خوبصورت  ماڈلز نے حصہ لیا، شدید ترین سردی میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سیکڑوں شخصیات شامل تھیں،روس کی حسینہ ولاڈی سلاوا ورنر کو مقابلہ جیتنے پرسونے کا تاج پہنایا گیا۔

اس موقع پرمس سنو یونیورس کا کہنا تھا کہ وہ مقابلہ تو جیت گئی لیکن انہیں شدید ترین سردی کو بھی شکست دینی پڑی، یہ پہلا موقع ہے کہ مس سنو یونیورس کا مقابلہ دنیا کے سرد ترین مقام سربیا میں منعقد کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔