ملالہ یوسف زئی کو اٹلی کی اعزازی شہریت سے نواز دیا گیا

ویب ڈیسک  پير 21 جنوری 2013
 اٹلی حکومت نے ملالہ کو امن کا نوبل  پرائز دینے کی بھی سفارش کی ہے فوٹو: فائل

اٹلی حکومت نے ملالہ کو امن کا نوبل پرائز دینے کی بھی سفارش کی ہے فوٹو: فائل

روم: پاکستان کی بہادر لڑکی اور طالبان کا نشانہ بننے والی ملالہ یوسف زئی کو اٹلی کی اعزازی شہریت سے نواز دیا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹلی کی حکومت نے خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے لئے جدو جہد کرنے والی پاکستانی بچی ملالہ یوسف زئی کو اٹلی اعزازی شہریت دے دی ہے۔

روم میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایک اجلاس میں ملالہ کی اعزازی شہریت کا سر ٹیفیکیٹ  اٹلی میں پاکستان کی سفیر تہمینہ جنجوعہ نے وصول کیا جبکہ اٹلی حکومت نے ملالہ کو امن کا نوبل  پرائز دینے کی بھی سفارش کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔