کراچی: چپ تعزیہ کا جلوس حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا

ویب ڈیسک  پير 21 جنوری 2013
جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز اور بسیں کھڑی کرکے ٹریفک کا راستہ بند کردیا گیا تھا۔ فوٹو:  ایکسپریس

جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز اور بسیں کھڑی کرکے ٹریفک کا راستہ بند کردیا گیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: چپ تعزیہ کا جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہوگیا۔ 

کراچی میں مرکزی الوداعی مجلس کے بعد چپ تعزیہ کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر ختم ہوگیا،مرکزی مجلس سے علامہ علی کرار نقوی نے خطاب کیا جلوس میں ہزاروں عزادار شریک ہوئے جن کی حفاظت کے لئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی۔

جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز اور بسیں کھڑی کرکے ٹریفک کا راستہ بند کردیا گیا تھا جبکہ شرکاء کو تلاشی کے بعد جلوس میں جانے کی اجازت دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔