کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی پرشین وارن پر5000 ڈالرکا جرمانہ

ویب ڈیسک  پير 21 جنوری 2013
شین وارن نے میلبورن اسٹارز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی کی،کرکٹ آسٹریلیا۔ فوٹو: اے ایف پی

شین وارن نے میلبورن اسٹارز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی کی،کرکٹ آسٹریلیا۔ فوٹو: اے ایف پی

سڈنی: آسڑیلوی ویٹرن کھلاڑی شین وارن  پرایک بار پھر کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی پر5000 آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

سڈنی میں آسٹریلین بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ٹیم میلبورن اسٹارز کے کپتان شین وارن پر ’’سلو اوور ریٹ‘‘ کی وجہ سے 5000 آسٹریلوی ڈالرجرمانہ عائد کیا گیا، کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق شین وارن نے میلبورن اسٹارز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میں کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شین وارن کو ویسٹ انڈین پلئیر مارلین سیمولز کے ساتھ لڑائی  کے دوران نازیبا الفاظ کے استعمال پر 4500 آسٹریلوی ڈالر جرمانہ اورایک میچ کی پابندی کی سزا دی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔