لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

ویب ڈیسک  پير 21 جنوری 2013
لاہور کے چند علاقوں میں 2 گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔  فوٹو: فائل

لاہور کے چند علاقوں میں 2 گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہورسمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری،ہرگھنٹےبعد 3 سے 4 گھنٹوں کیلئےبجلی غائب ،معمولات زندگی متاثر۔

صوبائی دارالحکومت میں دن بھربجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے جبکہ صبح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کے باعث طلبہ اور دفاتر جانے والے افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، خواتین کو بھی گھریلو امور کی انجام دہی میں مشکلات درپیش ہیں۔

لاہور کے چند علاقوں میں 2 گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ جبکہ بیشتر علاقوں میں ہر ایک گھنٹے بعد  3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔