ایک ماہ کے تربیتی دورے پر افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

ویب ڈیسک  پير 21 جنوری 2013
افغانستان ٹیم کی آمد کا مقصد ورلڈ کپ کوالی فائنگ راونڈ اور دوسرے آئی سی سی  ایونٹس کی تیاری کرنا ہے ، فوٹو : اے ایف پی ، فائل

افغانستان ٹیم کی آمد کا مقصد ورلڈ کپ کوالی فائنگ راونڈ اور دوسرے آئی سی سی ایونٹس کی تیاری کرنا ہے ، فوٹو : اے ایف پی ، فائل

لاہور: ایک ماہ کے تربیتی دورے پر افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے.

افغان کرکٹ ٹیم کے 22 رکنی اسکواڈ کے ساتھ 5 آفیشلز بھی آئے ہیں جبکہ افغانستان ٹیم کی آمد کا مقصد ورلڈ کپ کوالی فائنگ راونڈ اور دوسرے آئی سی سی ایونٹس کی تیاری کرنا ہے۔

پی سی بی کے کوچز بھی مہمان کھلاڑیوں کی خامیوں کودور کرنے میں مدد دیں گے جبکہ کھلاڑیوں نے کوچ کبیر خان کی نگرانی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کی،افغانستان کی ٹیم قومی اے ٹیم اور دوسری ٹیموں کے ساتھ 12 پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔