قبائلی عمائدین نے سانحہ باڑہ کےحوالے سے 5 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا

ویب ڈیسک  پير 21 جنوری 2013
جرگے میں وزیر اعظم کے نامزد  سینیٹر عباس آفریدی اور منیر اورکزئی کو ثالث مقرر کرنے کی توثیق کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ فوٹو اے ایف پی

جرگے میں وزیر اعظم کے نامزد سینیٹر عباس آفریدی اور منیر اورکزئی کو ثالث مقرر کرنے کی توثیق کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ فوٹو اے ایف پی

پشاور: قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگے نے سانحہ باڑہ کےحوالےسے پولیٹیکل انتظامیہ کو5 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا۔

خیبر ہاؤس پشاور میں ہونیوالے جرگے میں  مقبلی خان، ملک وارث آفریدی اور ملک حنان سمیت خیبر ایجنسی کے دیگر مشران نے شرکت کی، جرگے میں پولیٹیکل انتظامیہ کو باڑہ بازار کھولنے،  قتل کے واقعے کی  جوڈیشل انکوائری ، بے گناہ لوگوں پر شیلنگ بند کرنے اور  گرفتار افراد کو رہا کرنے کے مطالبات پیش کئے گئے۔

جرگے میں وزیر اعظم کے نامزد  سینیٹر عباس آفریدی اور منیر اورکزئی کو ثالث مقرر کرنے کی توثیق کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔