بھارت میں خاتون سے زیادتی کا ایک اور بھیانک واقعہ

ویب ڈیسک  پير 21 جنوری 2013
ملزمان خاتون کا زیادتی نشانہ بنانے کے بعد چلتی گاڑی سے پھینک کرفرارہوگئے، اسپتال ذرائع کےمطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے، فوٹو: فائل

ملزمان خاتون کا زیادتی نشانہ بنانے کے بعد چلتی گاڑی سے پھینک کرفرارہوگئے، اسپتال ذرائع کےمطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے، فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت میں خاتون سے زیادتی کا ایک اور بھیانک واقعہ سامنے آگیا، چندی گڑھ میں نامعلوم افراد نے 26 سال کی نرس کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی عوام نئی دہلی میں بس میں ہوئے طالبہ سے زیادتی کا واقعہ بھول نہیں پائے تھے کہ اسی طرح کا ایک اوربھیانک واقعہ سامنے آگیا ہے، چندی گڑھ میں ایک نرس کو نامعلوم افراد نے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اورچلتی گاڑی سے سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے، متاثرہ خاتون کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔