کراچی:منگل کی صبح 8بجے سے48 گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

ویب ڈیسک  پير 21 جنوری 2013
 شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گیس کی فراہمی مزید 24 گھنٹے کے لئے بند کردی جائیگی،میڈیا منیجر سوئی گیس فوٹو: فائل

شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گیس کی فراہمی مزید 24 گھنٹے کے لئے بند کردی جائیگی،میڈیا منیجر سوئی گیس فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ بھرمیں منگل کی صبح 8 بجے سے 48 گھنٹوں کے لئے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل  رہے گی۔

سوئی  گیس کے میڈیا منیجرعنایت اللہ اسماعیل کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں تمام سی این جی اسٹیشنزمنگل کی صبح 8 بجے سے جمعرات کی صبح 8 بجےتک  بند رہیں گے۔

عنایت اللہ اسماعیل کا کہنا تھا کہ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گیس کی فراہمی مزید 24 گھنٹوں کے لئے مزید بند کردی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔