پاکستان نے اسنوکرکی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ویب ڈیسک  پير 21 جنوری 2013
اس سے قبل اسنوکرکی عالمی رینکنگ میں  پاکستان کی آٹھویں پوزیشن تھی تاہم محمد آصف کے ورلڈ چیمپئن بننے سے 120 پوائنٹس کا مزید اضافہ ہوا۔    فوٹو: فائل

اس سے قبل اسنوکرکی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی آٹھویں پوزیشن تھی تاہم محمد آصف کے ورلڈ چیمپئن بننے سے 120 پوائنٹس کا مزید اضافہ ہوا۔ فوٹو: فائل

فرانس: پاکستان نے محمد آصف کی فتوحات کی بدولت عالمی اسنوکر کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کی نئی درجہ بندی کے مطابق پاکستان 172 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس سے قبل اسنوکر کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی آٹھویں پوزیشن تھی تاہم محمد آصف کے ورلڈ چیمپئن بننے سے 120 پوائنٹس کا مزید اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پوائنٹس ٹیبل پر ایران کی ٹیم 144 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ انگلینڈ 142 پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت درجہ بندی میں تنزلی کے بعد دوسرے سے چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔