حکومت بھارت سے تجارت اورپسندیدہ ملک قراردینے کا خیال دل سے نکال دے، حافظ سعید

ویب ڈیسک  پير 21 جنوری 2013
پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں بھی بی جے بی اور راشٹریہ سماج سیوا کے دہشت گرد ملوث ہیں، حافظ سعید۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں بھی بی جے بی اور راشٹریہ سماج سیوا کے دہشت گرد ملوث ہیں، حافظ سعید۔ فوٹو: فائل

لاہور: جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کے بیان سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی دہشت گردی پھیلانے کے ذمے دار بھارتی شر پسند عناصر ہیں لہٰذا حکومت  کو بھارت سے تجارت اوراسے پسندیدہ ملک قراردینے کا خیال دل سے نکال دینا چاہئے۔

لاہورمیں جماعت الدعوة کے مرکزجامع القادسیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ سعید نے بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار کے اس بیان کودرست قراردیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی اوراس کی اتحادی تنظیم راشٹریہ سماج سیوا بھارت میں مسلمانوں کو کچلنے کےلئے دہشت گردی کے کیمپ چلا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ دہشت گردی کے ہر واقعے کا الزام پاکستان اورلشکرطیبہ پرلگاتا رہا ہے لیکن اب ثابت ہوگیا کہ ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں بھی بی جے بی اور راشٹریہ سماج سیوا کے دہشت گرد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار نے ایک انٹرویوں میں کہا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس، مالیگون اور مکہ مسجد میں دھماکے بی جے پی اوراس کی اتحادی تنظیم راشٹریہ سماج سیوا نے کرائے جبکہ الزام مسلمانوں پرلگا دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔