- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
حکومت بھارت سے تجارت اورپسندیدہ ملک قراردینے کا خیال دل سے نکال دے، حافظ سعید
لاہور: جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کے بیان سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی دہشت گردی پھیلانے کے ذمے دار بھارتی شر پسند عناصر ہیں لہٰذا حکومت کو بھارت سے تجارت اوراسے پسندیدہ ملک قراردینے کا خیال دل سے نکال دینا چاہئے۔
لاہورمیں جماعت الدعوة کے مرکزجامع القادسیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ سعید نے بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار کے اس بیان کودرست قراردیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی اوراس کی اتحادی تنظیم راشٹریہ سماج سیوا بھارت میں مسلمانوں کو کچلنے کےلئے دہشت گردی کے کیمپ چلا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ دہشت گردی کے ہر واقعے کا الزام پاکستان اورلشکرطیبہ پرلگاتا رہا ہے لیکن اب ثابت ہوگیا کہ ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں بھی بی جے بی اور راشٹریہ سماج سیوا کے دہشت گرد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار نے ایک انٹرویوں میں کہا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس، مالیگون اور مکہ مسجد میں دھماکے بی جے پی اوراس کی اتحادی تنظیم راشٹریہ سماج سیوا نے کرائے جبکہ الزام مسلمانوں پرلگا دیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔