نئی فلم کے لیے ورزش کے ذریعے جسم بنارہا ہوں،علی ظفر

نیٹ نیوز  منگل 22 جنوری 2013
علی ظفر  فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنے جسم کو مختلف ورزشوں کے ذریعے سڈول بنا رہے ہیں۔  فوٹو: فائل

علی ظفر فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنے جسم کو مختلف ورزشوں کے ذریعے سڈول بنا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی:  پاکستانی اداکار و گلو کار علی ظفر یش راج کی آیندہ فلم ’’ کل دل ‘‘ میں منفرد انداز میں جلوہ گرہونگے ۔

علی ظفر یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ کل دل ‘‘ میں ایک منفرد روپ دھارے ہوئے نظر آئیں گے ۔ فلم کی ہدایات شاد علی جب کہ پروڈکشن کے فرائض ادیتیہ چوپڑا ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ میں رنویر سنگھ اور پرینتی چوپڑا شامل ہیں۔

علی ظفر نے فلم کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق وہ جسم کو مختلف ورزشوں کے ذریعے سڈول بنا رہے ہیں اور پرامید ہیں کہ ان کا یہ روپ بھی مداحوں میں پذیرائی حاصل کر ے گا۔ فلم کی کہانی کے حوالے سے اداکار نے تفصیلات نہیں دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔