بنیادی سہولتوں کیلیے گائوں کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

نامہ نگار  منگل 22 جنوری 2013
شبیر کھوسو لال بخش کھوسو نے بتایا کہ گائوں سینکڑوں افراد کی آبادی پر مشتمل ہےلیکن زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ فوٹو: فائل

شبیر کھوسو لال بخش کھوسو نے بتایا کہ گائوں سینکڑوں افراد کی آبادی پر مشتمل ہےلیکن زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ فوٹو: فائل

کھوسکی:  کھوسکی زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم گائوں کے مکینوں کا سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

تفصیلات کے مطابق کھوسکی کے نواحی گائوں لال بخش کھوسو کے سینکڑوں مکینوں نے بشیر کھوسو لال بخش کھوسو رحیم کھوسو کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر شبیر کھوسو لال بخش کھوسو نے بتایا کہ گائوں سینکڑوں افراد کی آبادی پر مشتمل ہےلیکن زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔

گائوں میں اسکول کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے 150 سے زاید طلبہ و طالبات سخت سردی میں زمین پر چٹائیاں بچھا کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ الیکشن میں ہم نے پیپلز پارٹی کو سپورٹ کیا تھا ۔

لیکن اس حکومت نے ہمیں یکسر نظر انداز کر دیا ہے پینے کا صاف پانی گائوں کی اہم ضرروتوں میں سے ایک ہے لیکن تاحال اس سے بھی محروم ہیں انھوں نے حکام بالا اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔