شین واٹسن فٹنس ثابت کرنے کیلیے کوئی ڈومیسٹک میچ نہیں کھیلیں گے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 22 جنوری 2013
واٹسن پنڈلی کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز بھی نہیں حصہ نہیں لے پائے تھے۔  فوٹو: اے ایف پی

واٹسن پنڈلی کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز بھی نہیں حصہ نہیں لے پائے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی

سڈنی: آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن نے سلیکٹرز کو مشکل میں ڈال دیا ہے، دورہ بھارت کیلیے ٹیم کے اعلان سے قبل اپنی فٹنس ثابت کرنے کیلیے کوئی میچ نہیں کھیلیں گے جس کی وجہ سے سلیکٹرز کو صرف کرکٹر کے بارے میں رپورٹس پر ہی انحصار کرنا پڑے گا۔

واٹسن پنڈلی کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز بھی نہیں حصہ نہیں لے پائے تھے جبکہ انھیں ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے بھی منتخب نہیں کیا گیا، ان کی 30 جنوری کو نیو سائوتھ ویلز کی جانب سے محدود اوورز کے ایک ڈومیسٹک میچ میں واپسی متوقع ہے، چیف سلیکٹر جان انویریرٹی واضح کرچکے کہ دورئہ بھارت کیلیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان جنوری کے اختتام سے قبل ہی کردیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔