مصلحت پسندی نے کراچی کو خطر ناک ترین شہر بنا دیا، شاہی سید

اسٹاف رپورٹر  منگل 22 جنوری 2013
 شہر کی امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے,شاہی سید. فوٹو: فائل

شہر کی امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے,شاہی سید. فوٹو: فائل

کراچی:  عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کیلیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

دہشت گردآزادانہ طور پر اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں ادارے دہشت گردی کی واردات رونما ہونے کے بعد جائے وقوع پر پہنچ کر کسی طور اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کر رہے، دہشت گردوں ، ٹارگٹ کلرز کی پناہ گاہوں اور ان کے ماسٹر مائنڈ پر کڑا ہاتھ ڈالا جائے، شہر کی امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔

نمائشی اقدامات اور اعلانات کے بجائے سخت ترین اقدامات کیے جائیں ، باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ اب مذید المیوں کا انتظار کرنے کے بجائے شہر کے امن کے لیے عملی قدامات کیے جائیں کراچی کی بد امنی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ہر معاملے میں مصلحت پسندی نے کراچی کو دنیا کا خطرناک ترین شہر بنا دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔