وولر بیراج پر پاک،بھارت مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہونگے

خبر ایجنسیاں  منگل 22 جنوری 2013
 بھارتی سیکریٹری آبی وسائل کی سربراہی میں 10 رکنی وفد 26 جنوری کو پاکستان آئیگا. فوٹو: فائل

بھارتی سیکریٹری آبی وسائل کی سربراہی میں 10 رکنی وفد 26 جنوری کو پاکستان آئیگا. فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  کنٹرول لائن پر حالیہ تنائو کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان9 نکاتی جامع مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جس کے تحت وولر بیراج پر سیکریٹری سطح کا مذاکراتی رائونڈ اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہوگا، وزارت پانی و بجلی کے ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بھارتی سیکریٹری آبی وسائل وجے سنگھ کی سربراہی میں10 رکنی وفد26 جنوری کو براستہ لاہور ، اسلام آباد پہنچے گا۔

27سے 29جنوری تک سیکریٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی کی سربراہی میں پاکستانی وفد سے دریائے جہلم پر بھارت کے متنازع وولر بیراج پر مذاکرات کا پندرہواں رائونڈ ہوگا۔ بیراج کے ذریعے بھارت، پاکستان کے حصے کا3 لاکھ ایکڑ فٹ پانی روکنا چاہتا ہے۔ اس معاملے پر 1987سے تنازع چل رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔