پاک افغان بارڈرپربارودی سرنگوں کے انسدادکومزید موثربنانے پراتفاق

نمائندہ ایکسپریس  منگل 22 جنوری 2013
رابطوں کو مربوط بنا یا جائیگا،پاکستان،افغانستان اورایساف کے ورکنگ گروپ کااجلاس. فوٹو: فائل

رابطوں کو مربوط بنا یا جائیگا،پاکستان،افغانستان اورایساف کے ورکنگ گروپ کااجلاس. فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  پاکستان،افغانستان اور اتحادی (ایساف )افواج نے پاک افغان بارڈرپربارودی سرنگوں کے انسدادکے پروگرام کومزید موثربنانے پراتفاق کیا ہے ۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں بارودی سرنگوں کے انسداد کے پروگرام سے متعلق قائم ورکنگ گروپ کااجلاس منعقد ہوا،جس میں تینوں افواج کے اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی ڈی جی ایم او نے کی،اجلاس میں پاک افغان بارڈرکے اطراف میں سیکیورٹی فورسزاورعوام کوشدت پسندوں کی جانب سے بچھائی گئی۔

بارودی سرنگوں سے درپیش خطرات اور ان بارودی سرنگوں کو تلف کرنے کے پروگرام کے اطلاق کی رفتارکاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں اس بارے میں جاری کوششوں پراطمینان کا اظہارکیاگیااور باہمی رابطوں کومزید مربوط بنانے پراتفاق کیا گیا۔اجلاس میں اس بات کا عزم کیاگیا کہ جب تک پاک افغان سرحدی علاقے میں بارودی سرنگوں کا مسئلہ ختم نہیں ہو گا اس وقت تک کوششیں جاری رہیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔