خسرہ سے مزید4بچے جاںبحق،مرنیوالوں کی تعداد459 ہوگئی

آئی این پی  منگل 22 جنوری 2013
سندھ میں429بچے موذی مرض کاشکار جبکہ صرف کندھکوٹ میں157 جاں بحق ہوئے. فوٹو : اے ایف پی/ فائل

سندھ میں429بچے موذی مرض کاشکار جبکہ صرف کندھکوٹ میں157 جاں بحق ہوئے. فوٹو : اے ایف پی/ فائل

کندھکوٹ: خسرہ کی وبا سے پیر کو بھی 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔مرنیوالے بچوں کی تعداد459 تک جا پہنچی۔

سندھ میں 429 بچے اس موذی مرض کا شکار ہوئے۔ کندھکوٹ میں خسرہ کے باعث2 بچوں کی موت کے بعد مرنے والے بچوں کی تعداد 157ہو گئی، سکھر میں84، شکارپور میں 55، خیرپور میں 50، گھوٹکی میں 33، ٹھل میں 14، لاڑکانہ میں 8، حیدرآباد میں 4، جیکب آباد میں7، نواب شاہ میں 3، نوشہروفیروز، دادو، میر پورماتھیلو، ٹھٹھہ میں 2،2 جبکہ پنگریو اور مورو میں 1، 1 بچہ جاں بحق ہوا۔

پنجاب میں 15 اموات ہوچکی ہیں۔ ڈیرہ غازی خان کے علاقے وہووا میں 4، راجن پورمیں 2، احمد پور شرقیہ میں 2 جبکہ لیاقت پور، ٹیکسلا اور حجرہ شاہ مقیم میں 1،1 بچہ خسرہ کی نذر ہوا۔ بلوچستان میں 10 بچے اس موذی مرض کا شکار ہوئے۔ پشین میں 3، قلعہ سیف اللہ میں 2 جبکہ تربت، چاغی، ڈیرہ مراد جمالی، نصیرآباد اور ڈیرہ بگٹی میں 1،1 بچہ خسرہ کے باعث جاں بحق ہوا۔ فاٹا کے علاقے مہمند ایجنسی میں بھی اب تک 5 بچوں کی اموات ہوچکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔