ایفی ڈرین کیس:عدالت میں حتمی چالان پیش کرنیکاحکم

نمائندہ ایکسپریس  منگل 22 جنوری 2013
 فوٹو فائل

فوٹو فائل

راولپنڈي:  لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس انوارالحق اور جسٹس چوہدری محمد یونس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کی ایفی ڈرین کیس میں ضبط شدہ بینک اکاؤنٹس اور پراپرٹی بحال کرنے اور ای سی ایل میں نام شامل نہ کرنے کی پٹیشنوںکی سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی اور آئندہ تاریخ پر اے این ایف سے مکمل ریکارڈاور کمنٹس طلب کر لیے ہیں۔

ایفی ڈرین کیس خارج کرکے تمام ملزمان کو بری کرنے کی پٹیشن کی سماعت آج منگل22 جنوری کو ہائی کورٹ کا ڈویژن بینچ کرے گا۔ پٹیشن عبدالرشید شیخ ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے ۔

دریں اثنا انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ و اسمگلنگ کیس کی سماعت24جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی آفیسر ایس پی عابد ذوالفقار کو نوٹس جاری کرکے حتمی چالان سمیت عدالت طلب کر لیا۔عدالت نے ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود حتمی چالان پیش نہ کرنے پر سخت ناراضی کا اظہارکیا۔ایفی ڈرین کے دوسرے مقدمے کے ملزم ندیم ظفرکے خلاف سماعت28 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے اس کے خلاف بھی آئندہ تاریخ پر حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔