- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ایفی ڈرین کیس:عدالت میں حتمی چالان پیش کرنیکاحکم
راولپنڈي: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس انوارالحق اور جسٹس چوہدری محمد یونس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کی ایفی ڈرین کیس میں ضبط شدہ بینک اکاؤنٹس اور پراپرٹی بحال کرنے اور ای سی ایل میں نام شامل نہ کرنے کی پٹیشنوںکی سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی اور آئندہ تاریخ پر اے این ایف سے مکمل ریکارڈاور کمنٹس طلب کر لیے ہیں۔
ایفی ڈرین کیس خارج کرکے تمام ملزمان کو بری کرنے کی پٹیشن کی سماعت آج منگل22 جنوری کو ہائی کورٹ کا ڈویژن بینچ کرے گا۔ پٹیشن عبدالرشید شیخ ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے ۔
دریں اثنا انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ و اسمگلنگ کیس کی سماعت24جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی آفیسر ایس پی عابد ذوالفقار کو نوٹس جاری کرکے حتمی چالان سمیت عدالت طلب کر لیا۔عدالت نے ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود حتمی چالان پیش نہ کرنے پر سخت ناراضی کا اظہارکیا۔ایفی ڈرین کے دوسرے مقدمے کے ملزم ندیم ظفرکے خلاف سماعت28 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے اس کے خلاف بھی آئندہ تاریخ پر حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔