دنیا بھر میں بے روزگار افراد کی تعداد20 کروڑ سے تجاوزکرگئی،رپورٹ

ویب ڈیسک  منگل 22 جنوری 2013
یواین لیبر ایجنسی کے مطابق دینا میں سال 2012 میں مزید 40لاکھ افراد بےروزگار ہو ئے. فوٹو: اے ایف پی

یواین لیبر ایجنسی کے مطابق دینا میں سال 2012 میں مزید 40لاکھ افراد بےروزگار ہو ئے. فوٹو: اے ایف پی

نیویارک: ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں بے روزگار افراد کی تعداد20 کروڑ سے تجاوزکرگئی جس میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔

اقوام متحدہ کےادارے’’یواین لیبر ایجنسی‘‘کے مطابق دنیا میں سال 2012 میں مزید 40لاکھ افراد بیروزگار ہو گئے جس کے بعد دنیا بھر میں بےروزگارافراد کی تعداد 20ملین سے تجاوزکرگئی ہے ،اقوام متحدہ کے ادارے نے اس میں مزیداضافے کا خدشہ بھی ظاہرکیا ہے۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق خوفناک بات یہ ہے کہ 24 سال سے کم عمر کے 13فیصد نوجوان  بےروزگار ہیں جب کہ یورپ کے بے روزگاروں میں سے ایک تہائی ایسے لوگ ہیں جنہیں گزشتہ ایک سال سےکوئی کام نہیں ملا، رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کی فنی تربیت کے لیے مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان ایسی ملازمتیں کرنے کے قابل بن سکیں جوآسانی سےمل جاتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔