لانگ مارچ پر آپریشن کی اطلاعات پر حکومت چھوڑنےکی دھمکی دی تھی، چوہدری شجاعت

ویب ڈیسک  منگل 22 جنوری 2013
 انکی جماعت نے شرکا کے خلاف کسی بھی ایکشن کی سخت مخالفت کی اورحکومت سے علیحدگی کی دھمکی دی تھی ، چوہدری شجاعت فوٹو: فائل

انکی جماعت نے شرکا کے خلاف کسی بھی ایکشن کی سخت مخالفت کی اورحکومت سے علیحدگی کی دھمکی دی تھی ، چوہدری شجاعت فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ(ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت لانگ مارچ پر آپریشن کی پوری تیاری کرچکی تھی اوراگر ایسا ہوتا تو حکومت سے علیحدہ ہوجاتے۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جو لوگ طاہرالقادری اورحکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کو ردی کا ٹکرا کہہ رہے ہیں اگر طاہرالقادری پارلیمنٹ پر قبضہ کا کہہ دیتے تو انہیں یہ باتیں کرنے کا موقع بھی نہیں ملنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ دانشمندی سے معاملہ حل کرنے سے ملک ایک بڑے سانحے اورافراتفری سے بچ گیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے مذاکرات کی وجہ سے متفقہ فیصلہ پر پہنچے اور ملک افراتفری سے بچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے شرکا کے خلاف کسی بھی ایکشن کی سخت مخالفت کی اورحکومت سے علیحدگی کی دھمکی بھی دی تھی اگرآپریشن ہوجاتا تو ملک میں طوفان آجاتا،لانگ مارچ اعلامیہ  پر وزیر اعظم سمیت سات وزرا کے دستخط موجود ہیں اور وہی اس کے ضمانتی  ہیں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔