کراچی میں نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی، چیف الیکشن کمشنر

ویب ڈیسک  منگل 22 جنوری 2013
کراچی میں ووٹرلسٹوں کی تصدیق کے مراحل کے دوران سکیورٹی معاملات سے متعلق کور کمانڈر سے بات  کی ہے،فخرالدین جی ابراہیم  فوٹو:  ایکسپریس/فائل

کراچی میں ووٹرلسٹوں کی تصدیق کے مراحل کے دوران سکیورٹی معاملات سے متعلق کور کمانڈر سے بات کی ہے،فخرالدین جی ابراہیم فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی: چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی،یہ بہت مشکل کام ہے۔

کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ ووٹر کی مرضی کے مطابق اسے ووٹ کا حق دیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات پاکستان کی سلامتی و بقا کا مسئلہ ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کراچی میں  ووٹر لسٹوں کا عمل مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا اوراس حوالے سے چھٹی والے روز بھی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ووٹرلسٹوں کی تصدیق کے مراحل کے دوران سکیورٹی معاملات سے متعلق کور کمانڈر سے بات  کی ہے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے کام کا جائزہ لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔