پاکستان کی ہارر فلم ’’لال حویلی‘‘ کی شوٹنگ شروع

شوبز رپورٹر  اتوار 7 مئ 2017
فلم کی کہانی بہت اچھی ہے اور اس میں زیادہ ترنئے فنکاروں کوموقع دیا گیا ہے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، ڈیشی راج۔ فوٹو: فائل 

فلم کی کہانی بہت اچھی ہے اور اس میں زیادہ ترنئے فنکاروں کوموقع دیا گیا ہے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، ڈیشی راج۔ فوٹو: فائل 

لاہور: ڈائریکٹر سلیم خان کی ہارر فلم ’’لال حویلی‘‘ کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے.

فلم ’’لال حویلی‘‘ کی شوٹنگ میں نوجوان اداکار ڈیشی راج کومرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جبکہ فلم کی دیگرکاسٹ میں مقصود انور، ماہم ، دعا، علی آفتاب اور مہک جٹ سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔

فلم کے مرکزی کردار ڈیشی راج نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ’’لال حویلی‘‘ ہارر فلم ہے جس کی کہانی بہت اچھی ہے اور اس میں زیادہ ترنئے فنکاروں کوموقع دیا گیا ہے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔