- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
شہزادہ ہیری کا افغان جنگ کو ویڈیو گیمز کھیلنے کے مترادف قرار دینا پاگل پن ہے، طالبان
کابل: افغان طالبان نے برطانوی شہزادے ہیری کو افغانستان میں طالبان اور جنگجوؤں کو مارنے اور ان پر بم برسانے کو وڈیو گیم کھیلنے سے مترادف قرار دینے پر پاگل قرار دیا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں 49 ممالک کی افواج طالبان کے خلاف اپنی بھرپورعسکری طاقت کا استعمال کر رہی ہیں اور شہزادہ ہیری اس جنگ کو ویڈیو گیمز کھیلنے کے مترادف قرار دے رہے ہیں جو کہ مضحکہ خیز ہے۔
طالبان ترجمان نے کہا کہ یہ جنگ ہمارے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے اور ہم نے شہزادہ ہیری کی ان باتوں کو سنجیدہ انداز میں نہیں لیا کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ افغانستان میں جاری اس جنگ میں حصہ لینے والے کئی امریکی اور غیر ملکی فوجی اپنا دماغی توازن کھو بیٹھتے ہیں۔
گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران شہزادہ ہیری نے کہا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا میرے لئے ویڈیو گیم “پلے اسٹیشن” اور ایکس باکس” کھیلنے جیسا ہے کیونکہ مجھے ویڈیو گیمز کھیلنا بہت پسند ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایک زندگی بچانے کے لئے ہمیں ایک زندگی ختم کرنا پڑتی ہے اگر کچھ عناصر ہمارے لوگوں کو مارنے کے عزائم رکھتے ہیں تو ہم انہیں گیم سے نکال دیں گے۔
واضح رہے کہ شہزادہ ہیری افغان صوبے ہلمند میں معاون پائلٹ کی حیثیت سے اپنی فوجی ذمہ داریاں انجام دیتے رہےہیں اورآج ہی اپنی 20ہفتوں کی مدت پوری کرکے برطانیہ روانہ ہوئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔