اگلے ماہ جہیز پر پابندی عائد کر دی جائے گی، پرویز خٹک

ایکسپریس نیوز  پير 8 مئ 2017
ہم دینی مدارس میں اصلاحات اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں ہرممکن تعاون کو تیار ہیں، وزیراعلیٰ پختونخوا۔ فوٹو: فائل

ہم دینی مدارس میں اصلاحات اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں ہرممکن تعاون کو تیار ہیں، وزیراعلیٰ پختونخوا۔ فوٹو: فائل

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ میں فارغ التحصیل حفاظ کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرپشن سے پاک شفاف نظام حکومت کیلیے کوشاں ہیں جس کا اولین مقصد انسانی فلاح و بہبود اور اداروں کی مضبوطی ہے اور یہی ہمارے آفاقی مذہب کا اولین درس بھی ہے اس لیے ہم اب جہیز پر پابندی کا قانون لا رہے ہیں جس پر کام شروع کر دیا گیا اور اگلے مہینے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، یہ قانون امیر غریب سب کیلیے یکساں اور بلاامتیاز ہوگا۔

پرویز خٹک نے کہا ہے کہ دینی تعلیم ہی دراصل اعلیٰ ترین تعلیم ہے جو مسلمان کو دنیا و آخرت کی روشنی دینے کے ساتھ انسانیت کی معراج پر بھی پہنچاتی ہے علما سے درخواست ہے کہ وہ اسلام کے فلاحی اور عادلانہ نظام کو معاشرے میں لاگو کرنے کی کوششوں میں ہماری رہنمائی کریں، ہم دینی مدارس میں اصلاحات اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں ہرممکن تعاون کو تیار ہیں۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔