لیچی اور اسٹرابیری کی لسی

شاہدہ ریحانہ  پير 8 مئ 2017
قسم قسم کی لسی اور ستو۔ فوٹو: نیٹ

قسم قسم کی لسی اور ستو۔ فوٹو: نیٹ

لیچی کی لسی

اجزا:

دہی: ایک کپ، لیچی:ایک کپ ( ٹکڑوں میں کٹی ہوئی)، لیچی کا جوس: ایک کپ (انسٹنٹ پاؤڈر بھی شامل کیا جاسکتا ہے)، پسی ہوئی الائچی: چوتھائی چمچہ، چینی یا شہد: حسب ذائقہ، برف:حسب ضرورت

ترکیب:

دہی، چینی، لیچی کے ٹکڑے اور جوس، الائچی کو ملاکر بلینڈر میں ڈال دیں۔ کچھ دیر کے بعد نکال کر چُورا کی ہوئی  برف شامل کردیں۔ مزیدار لسی تیار ہے۔

اسٹرابیری کی لسی

اجزا:

دہی : ایک کپ، اسٹرابیری: ایک کپ، شہد یا چینی : دوکھانے کے چمچے

ترکیب:

تمام اجزا کو بلینڈر میں ڈال کر مکس کرلیں۔  چاہیں تو چوراکی ہوئی برف ڈال کر ٹھنڈا کرلیں یا پھر فریزر میں رکھ  دیں۔

نمک والی لسی

اجزا

دہی:ایک کپ، لاہوری نمک: دو چٹکی، کالا نمک: دو چٹکی، پسی کالی مرچ: دو چٹکی، کالا چورن: دو چٹکی، دودھ: آدھا کپ

ترکیب:

تمام اجزا کو بلینڈر میں ڈال کر مکس کرلیں اور برف ڈال کر نوش فرمائیں۔

میٹھی لسی

اجزا:

دہی : ایک کپ، پسی ہوئی چینی: حسب پسند، شہد:  ایک  چائے کا چمچہ، پسی ہوئی الائچی:ایک چٹکی، دہی کی بالائی: ایک چائے کا چمچہ

ترکیب:

سوائے بالائی کے تمام اجزا کو بلینڈر کے جگ میں ڈال کر ایک بار گھمائیں۔ پھر  گلاس میں نکال کر بالائی ڈالیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے کچھ دیر فریزر میں رکھ دیں۔

کھوئے والی لسی

اجزا:

دہی : ایک کپ، بھنا میٹھا کھویا: ایک کپ، چینی:حسب پسند، پسی ہوئی الائچی: ایک چٹکی

ترکیب:

تمام اجزا کو خوب اچھی طرح بلینڈر میں ڈال کر یکجان کرلیں۔ پھر برف ڈال کر استعمال کریں۔

پیڑے والی لسی

اجزا:

خالص پیڑے:  چار تا چھے عدد، دہی: ایک پاؤ، چینی:ایک کپ، بالائی:آدھا کپ، دودھ: آدھا کپ، بادام: چھے عدد، کیوڑا(خوشبو کے لیے) : ذرا سا

ترکیب:

بلینڈر کے جگ میںسوائے بالائی کے تمام اجزا ڈال دیں۔ پھر مشین کو پانچ منٹ تک چلائیں۔ بعدازاں  گلاس میں نکال کر بالائی ڈالیں اور فریج میں ٹھنڈا کرکے استعمال کریں۔

گلاب کی لسی یا پنک لسی

اجزا:

گلاب کی پتیاں (تازہ): 10 عدد، دودھ: ایک کپ، دہی:ایک کپ، چینی:حسب پسند، پسا کھوپرا یا کچا ناریل:دو چمچہ(پیسٹ بنالیں)

ترکیب:

پہلے بلینڈر میں ناریل اور دودھ ڈال کر پیسٹ بنالیں پھر اس میں بقیہ اجزا ڈال کر مکس کریں اور برف ڈال کر استعمال کریں۔

لال لسی

اجزا:

لال شربت:آدھا کپ، دیہی: ایک کپ، دودھ:آدھا کپ، چینی: حسب ضرورت، چار مغز:دو کھانے کے چمچے (کوٹ لیں)

ترکیب:

تمام اجزا کو دہی میں مکس کردیں۔  پھر جگ میں پانی اور دودھ ڈال کر یکجان کریں اور برف ڈال کر پیش کریں۔

کیلے کی لسی

اجزا:

کیلے کا ملک شیک: ایک کپ، دودھ:ایک کپ، دہی: آدھا کپ، چینی:حسب ذائقہ

ترکیب:

تمام اجزا کو مکس کرلیں اور برف ڈال کر ٹھنڈا کرکے استعمال کریں۔

پودینے کی لسی

اجزا:

پودینا: تین پتے، سونٹھ: دو چٹکی، لال شکر:  چار چمچے، دہی : ایک کپ، کالا نمک: دو چٹکی

ترکیب:

تمام اجزا بلینڈر میں ڈال کر یکجان کرلیں اور پھر ٹھنڈا کرکے نوش فرمائیں۔

چنے کا ستو میٹھا یا نمکین

اجزا:

چنے کا ستو:ایک کپ، دودھ:ایک کپ، پانی:حسب ضرورت، چینی:حسب ضرورت، نمک:حسب ضرورت، الائچی کا سفوف: ایک چٹکی

ترکیب:

ٹھنڈے دودھ میں پانی کے ساتھ تمام اجزا ڈال کر بلینڈر میں مکس کرلیں یا لکڑی کی مدھانی سے یکجان کرلیں۔ پھر برف ڈال کر استعمال کریں

مکئی کا میٹھا یا نمکین ستو

اجزا:

مکئی کا ستو:ایک کپ، دودھ:ایک کپ، پانی:حسب ضرورت، نمک یا چینی:حسب پسند، کیوڑا:ایک چائے کا چمچمہ

ترکیب:

تمام اجزاکو شامل کرکے چھلنی یا ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور ٹھنڈا کرکے استعمال کریں۔

چاول کا ستو

اجزا:

چاول کا ستو:ایک کپ، دودھ:ایک کپ، چینی یا نمک:حسب پسند، لال شربت(خوشبو کے لیے): دو چائے کے چمچے

ترکیب:

تمام اجزا کو برف کے ساتھ بلینڈ کرلیں اور  پھر نوش فرمائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔