خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شاہ فرمان نے خواتین سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگ لی

نمائندہ ایکسپریس  منگل 9 مئ 2017
میرے الفاظ سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں، شاہ فرمان۔ فوٹو؛فائل

میرے الفاظ سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں، شاہ فرمان۔ فوٹو؛فائل

پشاور:  خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کے بارے میں غیرپارلیمانی الفاظ کے استعمال اور پیپلزپارٹی کی خاتون رکن کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعے پر صوبائی وزیر شاہ فرمان نے اپنے الفاظ واپس لے لیے۔

صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر کو اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے قبل اسپیکر نے صوبائی وزیر شاہ فرمان اور پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر محمد علی شاہ باچا اور خاتون ایم پی اے نگہت اورکزئی کو اپنے چیمبر میں بلا کر فریقین میں تلخی ختم کرا دی۔ اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر شاہ فرمان نے کہا کہ میرے الفاظ سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔