فلم میں کام کرتی رہونگی ،شوہر رہنمائی کرتے ہیں ،مادھوری

نیٹ نیوز  بدھ 23 جنوری 2013
شادی ٹوٹنے کی افواہوں میں صداقت نہیں، مادھوری۔  فوٹو : فائل

شادی ٹوٹنے کی افواہوں میں صداقت نہیں، مادھوری۔ فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہاہے کہ نئی فلموں میں اہم کردار ملے ہیں اور ان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائوں گی ۔

میری پرفارمنس شائقین کو اب بھی پسند ہے ۔واضح رہے کہ مادھوری اور سری دیوی ماضی میں بھی بھارتی فلموں کی رونق رہی ہیں اور آج بھی فلموں میں اتنی ہی ڈیمانڈ ہے جتنی کہ ماضی میں تھی۔

میرے بارے میں شادی ٹوٹنے کی افواہوں میں صداقت نہیں،میرے شوہر میرے ساتھ اوربالی وڈ میں ہرقدم پر میرے رہنمائی کرتے ہیں جب کہ وہ اپنا ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنانے میں بھی میری مدد کررہے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے روزانہ1گھنٹہ کتھک کرتی ہیں جو کہ دل کی صحت بھی مفیدہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔