پٹرولیم گروپ کا درآمدی بل7.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں8.5 فیصد بہتری

کامران عزیز  بدھ 23 جنوری 2013
فوڈ گروپ کی برآمدات 4.82 فیصد کے اضافے سے 2 ارب 5 کروڑ 36 لاکھ 73 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔   فوٹو: اے ایف پی /  فائل

فوڈ گروپ کی برآمدات 4.82 فیصد کے اضافے سے 2 ارب 5 کروڑ 36 لاکھ 73 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

کراچی:  پاکستان کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات کی مالیت تقریبا7.7ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

اس دوران اہم پاکستانی ایکسپورٹ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 8.55 فیصد اضافہ ہوا، فوڈ گروپ کی برآمدات 4.82 فیصد کے اضافے سے 2 ارب 5 کروڑ 36 لاکھ 73 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں تاہم چاول کی برآمدات میں کمی 12.33 فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ 6 ماہ کے دوران 81 کروڑ 4 لاکھ 29 ہزار ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کیا گیا، باسمتی چاول کی برآمد 35.57 فیصد کمی سے 26 کروڑ74 لاکھ28 ہزار ڈالر اور دیگر اقسام کے چاول کی برآمد 6.62 فیصد کے اضافے سے 54 کروڑ 30 لاکھ1ہزار ڈالر رہی۔

مچھلی اور اس سے تیار مصنوعات کی برآمد2.64، سبزیوں 38.28، مصالحہ جات25.07، تیلدار بیج 41.60، چینی 100اور گوشت اور اس سے تیار مصنوعات کی برآمدات میں 43.74 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پھلوں، دالوں، تمباکو اور گندم کی برآمدات میں کمی ہوئی، ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات 8.55 فیصد کے اضافے سے 6 ارب 45 کروڑ 87 لاکھ 58 ہزار ڈالر رہیں، خام روئی کی برآمد 51.46 فیصد، کاٹن کارڈڈ 85.13، بیڈ ویئر 7.16، آرٹ سلک وسنتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمد 19.69 فیصد کم رہی۔

جبکہ سوتی دھاگے 39 فیصد،سوتی کپڑے 12.08، دیگر اقسام کی یارن 53.94، نٹ ویئر 0.19،ٹاولز12.77،خیمے و ترپال 25.39، ریڈی گارمنٹس13.29اور میڈاپ آرٹیکلز کی برآمدات میں6.89فیصد اضافہ ہوا، قالین کی برآمد 0.12 فیصد کمی سے 6کروڑ37لاکھ ڈالر، اسپورٹس گڈز کی 0.15 فیصد کمی سے 14 کروڑ 98 لاکھ 46 ہزار ڈالر، لیدرمصنوعات کی برآمد 4.53 فیصد کمی سے 27 کروڑ 87 لاکھ 48 ہزار ڈالر، سرجیکل گڈز کی برآمد 4.08 فیصدکمی سے 14 کروڑ47 لاکھ ڈالر رہی جبکہ انجینئرنگ گڈز بھی 2 فیصدکمی سے 12 کروڑ 98 لاکھ 69ہزار ڈالر کی برآمد کی گئیں۔

دریں اثناء پٹرولیم گروپ کی درآمدات 1.15 فیصد کے اضافے سے 7 ارب 69 کروڑ72لاکھ 55 ہزار ڈالر رہیں جن میں سے خام پٹرولیم کی درآمدات 12.72 فیصد بڑھ کر 2 ارب 77 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 4.4 فیصد کمی سے 4 ارب 92کروڑ95 ہزار ڈالر رہیں، کھاد کی درآمد 57 فیصد کمی سے 34 کروڑ 6 لاکھ 38 ہزار ڈالر، آئرن واسٹیل کی درآمد 5 فیصد کے اضافے سے 68 کروڑ 68 لاکھ 99 ہزار ڈالر، آئرن واسٹیل اسکریٹ کی درآمد 18.27 فیصد بڑھ کر 33 کروڑ 68 لاکھ 39 ہزار ڈالر، خام روئی کی درآمد36 فیصد اضافے سے 27 کروڑ 92 لاکھ 4 ہزارڈالر ریکارڈکی گئی۔

اس کے علاوہ اشیائے خوراک کی درآمد 17.5 فیصد کمی سے 2 ارب 15 کروڑ 72 لاکھ19 ہزار ڈالر، مختلف اقسام کی مشینری کی درآمد 4 فیصد کے اضافے سے 2 ارب 90 کروڑ 70 لاکھ 57 ہزار ڈالر اور ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات 7.55 فیصد گھٹ کر 95 کروڑ 13 لاکھ 12 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔