- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
بنگلہ دیش نے سائوتھ ایشین باسکٹ بال ایونٹ جیت لیا
ڈھاکا: بنگلہ دیش نے سائوتھ ایشین باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی، یہ اس کا پہلا انٹرنیشنل ٹائٹل ہے۔
پاکستان نے بھوٹان کو 79-63 سے شکست دے کر دوسری پوزیشن پائی، نیپال تیسرے نمبر پر رہا۔ تفصیلات کے مطابق دھان موندی باسکٹ بال جمنازیم ڈھاکا میں میزبان ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ میں مالدیپ کو 69-54 پوائنٹس سے مات دے کر ٹرافی اپنے نام کی، متھن کمار نے شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آخری مقابلے میں بھی 16 پوائنٹس اسکور کیے،ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا صلہ انھیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کی صورت میں دیاگیا، ٹیم میں شامل دوسرے پلیئر متھن سرکار نے بھی15پوائنٹس بناکرٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
ایونٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم ناقابل شکست رہی،میزبان نے پاکستان سمیت ٹائٹل کی راہ میں آنے والے تمام حریفوں کو زیر کیا، بھوٹان کیخلاف اس کی فتح کا اسکور89-44 رہا، نیپال کیخلاف81-74 سے جیت ملی جبکہ پاکستان کی ٹیم68-77 سے ہاری، ایونٹ کی فاتح ٹیم کا فیصلہ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن کی بنیاد پر کیاگیا جس میں بنگلہ دیش نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 8 پوائنٹس حاصل کیے، مالدیپ کیخلاف آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو فیورٹ کی حیثیت حاصل تھی۔
کھیل کے پہلے کوارٹر میںمیزبان ٹیم نے حریف پر 14-11 سے سبقت لی جبکہ دوسرے کوارٹر میں برتری کا یہ اسکور 32-20 ہوگیا، مہمان ٹیم نے تیسرے کوارٹر میں بھرپور جدوجہد کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم اور اپنے درمیان فرق کوکم کرتے ہوئے اسکور 52-45 کیا، چوتھے کوارٹر کے اختتام پر بنگلہ دیش نے69-54 سے فتح کواپنے گلے لگالیا۔ ٹائٹل فتح کے بعد بنگلہ دیشی کوچ واصف علی نے کہا کہ ہمارے پلیئرز گذشتہ روز پاکستان کیخلاف سخت میچ کھیلنے کے بعد کچھ تھکاوٹ محسوس کررہے تھے۔
اسی وجہ سے وہ مالدیپ کیخلاف اپنا بہترین کھیل پیش نہیں کرپائے لیکن جیت کو اپنا مقدر ضرور بنالیا، میں نے اپنے پلیئرز کو آگاہ کردیا تھا کہ ہمیں مالدیپ کیخلاف اپنے بہتر قد کے ایڈوانٹج کو استعمال کرنا چاہیے کیونکہ وہ اپنی برق رفتار سے ہمیں شکست دے سکتے تھے، بنگلہ دیش کے لیے یہ پہلی انٹرنیشنل ٹائٹل فتح ہے، 2002 کے آسام میں منعقدہ ایونٹ کے پہلے ایڈیشن میں بنگلہ دیش نے بطور رنر اپ اختتام کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔