- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
اے سی سی ویمنز چیمپئن شپ آج بنکاک میں شروع ہوگی
بنکاک: ایشین کرکٹ کونسل ویمنز چیمپئن شپ بدھ سے شروع ہورہی ہے۔
رائل چیانگ مائی گالف کلب گرائونڈ پر افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ کا سامنا متحدہ عرب امارات کی ٹیم سے ہوگا، ایونٹ کی فاتح ٹیم کو رواں برس اگست میں آئرلینڈ میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ ویمنز ٹوئنٹی 20 کوالیفائر میں شرکت کا موقع ملے گا، اے سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے گروپ ’ اے ‘ میں یواے ای، ہانگ کانگ، نیپال، ملائیشیا اور بھوٹان جبکہ بی میں چین، میزبان تھائی لینڈ، سنگاپور، کویت، ایران اور عراق شامل ہیں، سیمی فائنلز اور فائنل 31 جنوری کو شیڈول ہیں۔
ایونٹ میں یواے ای25 جنوری کو نیپال، 28 تاریخ کو بھوٹان اور پھر 29 جنوری کو ملائیشیا سے کھیلے گا، ٹیم مسابقتی کرکٹ کھیلے بغیر اے سی سی ٹورنامنٹ میں شریک ہونے جارہی ہے، اس سے قبل ٹیم نے جولائی 2007 میں ایشین ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا،کوچ کلپنا وینکچار کا کہنا ہے کہ حریف ٹیموں کے حوالے سے ہمارا پول سخت ہے، ہماری ویمنز ٹیم اگرچہ تواتر سے میچز نہیں کھیل پائی لیکن ہماری ٹیم کے لیے ایونٹ میں چند میچز جیتنا بھی پلس پوائنٹ ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہماری پلیئرز گذشتہ تین ہفتوں سے روزانہ چار سے پانچ گھنٹے ٹریننگ کو اپنا معمول بنائے ہوئے ہیں،ہم نے کھیل کے ہر شعبہ پر توجہ دی جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس بھی اہم ہے، ٹیم کے معاون کوچ محمد حیدر نے کہا کہ ایونٹ کا افتتاحی میچ ہمیشہ سے بہت اہم ہوتا ہے، ہم بدھ کو ہانگ کانگ کیخلاف جیت کی بدولت اپنے اعتماد کو بڑھا سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔