جامعہ اردو:مشتاق احمد یوسفی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مقرر

اسٹاف رپورٹر  بدھ 23 جنوری 2013
مشتاق یوسفی کی تقرری تین سال کیلیے کی گئی ہے، نوٹیفیکیشن بھی جاری۔ فوٹو: فائل

مشتاق یوسفی کی تقرری تین سال کیلیے کی گئی ہے، نوٹیفیکیشن بھی جاری۔ فوٹو: فائل

کراچی: ایوان صدرکی جانب سے وفاقی اردویونیورسٹی میں اعلیٰ عہدوں پرتبدیلیوں کاسلسلہ شروع ہوگیا۔

ایوان صدرنے وفاقی اردویونیورسٹی کی سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین آفتاب احمد خان کوعہدے سے ہٹادیاہے اوران کی جگہ معروف دانشوراورعصرحاضر کے عظیم مزاح نگار89سالہ مشتاق احمد یوسفی کواردویونیورسٹی کاڈپٹی چیئرمین سینیٹ مقررکردیاگیاہے، ان کی تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے جس کانوٹیفیکیشن منگل کوجاری کیاگیا۔

واضح رہے کہ یہ تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب اردویونیورسٹی کے اساتذہ اورطلبا گذشتہ 11ماہ سے یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلرکی تقرری کے منتظرہیں تاہم وائس چانسلرکی تقرری کے بجائے فی الحال ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کوتبدیل کیاگیاہے، یادرہے کہ عہدے سے ہٹائے گئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ آفتاب احمد خان 6 سال سے زائد عرصے سے اس عہدے پرتعینات تھے۔

 

2

مشتاق احمدیوسفی اردویونیورسٹی کے تیسرے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہونگے، یونیورسٹی کے پہلے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ جمیل الدین عالی تھے، مشتاق احمد یوسفی 4 ستمبر 1923 کو بھارتی ریاست راجستھان میں پیدا ہوئے، انھوں نے آگرہ یونیورسٹی سے بی اے کرنے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے فلسفے میں ایم اے اوربعدازاں ایل ایل بی کیا، پاکستان میں وہ کئی بینکوں میں اعلیٰ انتظامی اسامیوں پرتعینات رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔