میلاد، ریلیوں اور نعت خوانی کی محافل کو سیکیورٹی فراہم کی جائے

اسٹاف رپورٹر  بدھ 23 جنوری 2013
12ربیع الاول تک سی این جی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے،ثروت اعجازقادری۔ فوٹو: فائل

12ربیع الاول تک سی این جی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے،ثروت اعجازقادری۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت سی این جی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کو12ربیع الاول تک مستثنیٰ قرار دے۔

انھوں نے کہا کہ کارکنان، ذمے داران عاشقان رسول ، گھروں، گلیوں ، محلوں کو سبز پرچم سے سجائیں دہشت گرد سرکار دو عالمؐ کے جشن ولادت منانے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، حکومت و انتظامیہ میلاد، ریلیوں، جلوسوں، جلسوں، نعت خوانی کی محفلوں کو سیکیورٹی فراہم کرے، پاکستان سنی تحریک ملک میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔

4

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنّت پر معززین و علاقائی ذمے داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ دین اسلام امن و آشنی و بھائی چارگی کا مذہب ہے، سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے بتائے ہوئے اصولوں پر گامزن ہوکر کرہی کامیابی سے ہمکنار ہواجاسکتا ہے، پاکستان سنی تحریک آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کا حصول چاہتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسلام پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے، دین اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے یہود و نصاریٰ اوراس کے ایجنٹ خائف ہیں جو اسلام کو بدنام کرنے اور سازشوں میں مصروف عمل ہیں،جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے اور سرکار دو عالمؐ کی ولادت سے ظلمتوں اور جہالتوں کے اندھیروں کے بادل چھٹ گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔