- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
مسلم لیگ (فنکشنل) اورسندھ یونائیٹڈ پارٹی کا انتخابی اتحاد کا اعلان
کراچی: پاکستان مسلم لیگ( فنکشنل) اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے سندھ میں آئندہ انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا ہے اوراس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں جماعتیں سندھ میں عام انتخابات کیلیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گی۔
یہ اعلان منگل کو پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے سیکریٹری جنرل امتیاز احمد شیخ اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے حیدر منزل پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے رہنما خدا بخش راجڑ ، پپو شاہ ، ڈاکٹر رفیق بھابھن ،نصرت سحر عباسی ، قاسم سراج سومرو ، ندیم مرزا ، شمع منشی جبکہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے سید شاہ محمد شاہ ،میر امان اللہ شاہ ، زین شاہ ، قمر الزماں اور دیگر موجود تھے۔
جلال محمود شاہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا وفد امتیاز احمد شیخ کی قیادت میں پیر صاحب پگارا کا پیغام لے کر آیا ہے ،آج ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ فنکنشل اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی آئندہ انتخابات میں مل کر حصہ لی گی اور اس سلسلے میں ہم سندھ میں ایک بڑا اتحاد بنائیں گے، جو سندھ دشمن قوتوں کے خلاف ہوگا۔
امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا پیرصبغت اللہ شاہ راشدی کی یہ سوچ اوروژن ہے کہ سندھ میں سندھ دوست جماعوں کا ایک اتحاد بنایا جائے اور آئندہ انتخابات میں ان کے ساتھ مل کر حصہ لیا جا ئے،ہم ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کے فیصلے پر متفق ہوئے ہیں۔
اس سے پہلے جمعیت علمائے اسلام (ف) بھی ہمارے اس اتحاد میں ہمارے ساتھ ہے ،انھوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کررہے ہیں ، امتیاز احمد شیخ نے الیکشن کمشنرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبے پر انھوں نے بھرتیوں پر پابندی لگادی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔