ڈی ایچ اے اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی کمی کا نوٹس لے لیا گیا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 23 جنوری 2013
فراہمی آب کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری نوعیت کے اقدامات کیے جائیں، منیجنگ ڈائریکٹرواٹر بورڈ مصباح الدین فرید. فوٹو: فائل

فراہمی آب کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری نوعیت کے اقدامات کیے جائیں، منیجنگ ڈائریکٹرواٹر بورڈ مصباح الدین فرید. فوٹو: فائل

کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے اختر کالونی ، قیوم آباد ،ہزارہ کالونی ،کشمیر کالونی ، ڈی ایچ اے،کورنگی اور ملحقہ علاقوں میں شیڈول کے مطابق پانی کی فراہمی میں کمی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے فراہمی آب کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری نوعیت کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سلسلے میں انھوں نے واٹر بورڈ کے چمڑا چورنگی میں قائم سرکاری ہائیڈ رینٹ پر چھاپہ مارا اور وہاں مو جود عملہ کو تنبیہ کرتے ہوئے متعلقہ چیف انجینئرکو ہدایت کی کہ ہائیڈرینٹ کو مقررہ اوقات میں چلایا جائے تاکہ فراہمی آب کا شیڈول متا ثر نہ ہو اور ہر علاقے کو کو ٹے کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے، اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف انجینئر ضلع شرقی غلام قادر عباس ،چیف انجینئر واٹر ٹرنک مین انور سعید،سپر نٹنڈنگ انجینئر آصف قادری ،ایگزیکٹو انجینئر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 

8

ایم ڈی واٹر بورڈ نے وہاں موجودعملے سے ہائڈرینٹس سے ٹینکرز سر وس کے ذریعے مقررہ اوقات سے زائد پانی فراہم کرنے کی وضاحت طلب کی اورٹینکرز کے اندراج کے لیے مو جود رجسٹراور گذشتہ ریکارڈ کو بھی چیک کیا، انھوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق پانی کی فراہمی میں کمی اور ہا ئیڈرینٹس کو مقررہ اوقات سے زیادہ چلانے کی وجہ سے عوام کو مہنگے داموں پانی خریدنا پڑتا ہے جو کہ ریو نیو ریکو ری پر بھی اثر انداز ہو تا ہے۔

متعلقہ چیف انجینئر اور ہائڈرینٹ انچارج کو سختی سے پابند کیاکہ ہائڈرینٹ کو مقرر کر دہ اوقات میں ہی چلا یا جائے اور ہائڈرینٹ سے پانی بھر کر لے جانے والے ٹینکرز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے تاکہ منصفافہ و مساویانہ پالیسی کے تحت علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔