- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
ڈی ایچ اے اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی کمی کا نوٹس لے لیا گیا
کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے اختر کالونی ، قیوم آباد ،ہزارہ کالونی ،کشمیر کالونی ، ڈی ایچ اے،کورنگی اور ملحقہ علاقوں میں شیڈول کے مطابق پانی کی فراہمی میں کمی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے فراہمی آب کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری نوعیت کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس سلسلے میں انھوں نے واٹر بورڈ کے چمڑا چورنگی میں قائم سرکاری ہائیڈ رینٹ پر چھاپہ مارا اور وہاں مو جود عملہ کو تنبیہ کرتے ہوئے متعلقہ چیف انجینئرکو ہدایت کی کہ ہائیڈرینٹ کو مقررہ اوقات میں چلایا جائے تاکہ فراہمی آب کا شیڈول متا ثر نہ ہو اور ہر علاقے کو کو ٹے کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے، اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف انجینئر ضلع شرقی غلام قادر عباس ،چیف انجینئر واٹر ٹرنک مین انور سعید،سپر نٹنڈنگ انجینئر آصف قادری ،ایگزیکٹو انجینئر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ نے وہاں موجودعملے سے ہائڈرینٹس سے ٹینکرز سر وس کے ذریعے مقررہ اوقات سے زائد پانی فراہم کرنے کی وضاحت طلب کی اورٹینکرز کے اندراج کے لیے مو جود رجسٹراور گذشتہ ریکارڈ کو بھی چیک کیا، انھوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق پانی کی فراہمی میں کمی اور ہا ئیڈرینٹس کو مقررہ اوقات سے زیادہ چلانے کی وجہ سے عوام کو مہنگے داموں پانی خریدنا پڑتا ہے جو کہ ریو نیو ریکو ری پر بھی اثر انداز ہو تا ہے۔
متعلقہ چیف انجینئر اور ہائڈرینٹ انچارج کو سختی سے پابند کیاکہ ہائڈرینٹ کو مقرر کر دہ اوقات میں ہی چلا یا جائے اور ہائڈرینٹ سے پانی بھر کر لے جانے والے ٹینکرز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے تاکہ منصفافہ و مساویانہ پالیسی کے تحت علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔