جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش ناکام ہوگئی، جام مہتاب

اسٹاف رپورٹر  بدھ 23 جنوری 2013
الیکشن کمشنرکی سرکاری نوکریوں پر پابندی غیرآئینی اور غیر قانونی ہے،سعید غنی فوٹو: فائل

الیکشن کمشنرکی سرکاری نوکریوں پر پابندی غیرآئینی اور غیر قانونی ہے،سعید غنی فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر سعید غنی نے سرکاری نوکریوں پر پابندی کے چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ سراسر غیر قانونی،غیر آئینی اور نا انصافی پر مبنی ہے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ہے اور مزید کررہی ہے لیکن نوکریاں فراہم کرنے پر پابندی عائد کرکے چیف الیکشن کمشنر اپنے اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں، صوبائی وزیر برائے ریونیو جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے، انتخابات وقت پر منعقد ہوں گے، پیپلز پارٹی کے خلاف تمام سیاسی جوڑ توڑ اور سازشیں ناکام رہیں گی۔

10

انھوں نے کہا کہ سیلابوں اور بارشوں میں پی پی کی حکومت نے کروڑوں افراد کی مدد کی تھی، مسلم لیگ(ن) اور دیگر جماعتوں نے مشکل وقت میں سندھ کے عوام کو تنہا چھوڑ دیا تھا، نام نہاد سیاستدان سندھ کے عوام کو گمراہ نہ کریں، دریں اثنا صوبائی وزیر برائے ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چائولہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ معاہدوں کی پاسداری کی ہے اور اس کو تنہا کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔