56 فیصد پاکستانی انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، سروے

آئی این پی  بدھ 23 جنوری 2013
پاکستان میں انتخابی سسٹم ناقص ہے جس سے کوئی بہتر لیڈرشپ میسرنہیں،اکثریتی رائے.  فوٹو : فائل

پاکستان میں انتخابی سسٹم ناقص ہے جس سے کوئی بہتر لیڈرشپ میسرنہیں،اکثریتی رائے. فوٹو : فائل

اسلام آباد: پاکستانیوں کی اکثریت انتخابی اصلاحات اوروقت پرالیکشن چاہتے ہیں۔

منگل کو گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کی سروے رپورٹ کے مطابق 56 فیصد پاکستانی انتخابی اصلاحات اور وقت پرانتخابات چاہتے ہیں۔

4

چاروں صوبوں میں ہونیوالے سروے میں کہا گیا کہ کچھ لوگوں کاماننا ہے پاکستان میں انتخابی سسٹم ناقص ہے جس سے کوئی بہتر لیڈر شپ میسرنہیں اوراس وقت تک الیکشن نہیں ہونگے جب تک انتخابی اصلاحات نہیں ہوتی جبکہ کچھ کامانناہے کہ الیکشن وقت پرہونگے اورانتخابی اصلاحات وقت کے ساتھ ساتھ بہترہوں گی۔12فیصدنے اس بارے میں رائے نہیں دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔