صوبوں کے اختیارات واپس لیے تو ہاتھ کاٹ دینگے،سینیٹرز

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 23 جنوری 2013
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر متحدہ اور ن لیگ کے ارکان کا احتجاج فوٹو: فائل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر متحدہ اور ن لیگ کے ارکان کا احتجاج فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینیٹ میں حکومت اوراپوزیشن نے اٹھارویں ترمیم پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید احتجاج کیااورکہاکہ اختیارات صوبوں سے واپس لینے کا سوچنے والوں کے ہاتھ کاٹ دینگے جبکہ وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ حکومت ملک کودرپیش چیلنجوں سے غافل نہیں ہے۔

ڈرون حملوں کامعاملہ امریکی حکام کے ساتھ اٹھایاجائے گا، ایوان بالا نے پاکستانی اکادمی ادبیات بل2012ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی ایوان میں عباس شریف کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کرائی گئی۔ منگل کوسینیٹ کااجلاس چیئرمین سینیٹ نئیربخاری کی زیرصدارت شروع ہوا۔رضاربانی نے کہاکہ وزیر اعظم کی جانب سے پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کی وزارت کانام تبدیل کرنے کی سمری کی منظوری اٹھارویںترمیم کی خلاف ورزی ہے۔

 

9

بین الصوبائی رابطہ کے وزیر کو بلایا جائے اورپوچھاجائے کہ اٹھارویںترمیم پر عملدرآمدکیوں نہیں ہوا، اپوزیشن لیڈراسحاق ڈار نے کہا کہ اگرحکومت وزارتوں کومنتقل کرنے میںسنجیدہ  ہے توبتائے جوفیصلہ کیاجاتا ہے اس پرعملدرآمدکیوںنہیں ہوتا؟انھوں نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ(آج)بدھ کو بین الصوبائی رابطہ کے وزیر اس حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لینگے۔سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ نئے صوبوں کے حدودکا ابھی تعین نہیں ہوا،کمیشن کے کسی رکن کابیان کمیشن کافیصلہ نہیں۔

مسلم لیگ ن کے چوہدری جعفراقبال اورایم کیو ایم کے طاہرحسین مشہدی نے تیل کی قیمتوں میں اضافے پرشدید احتجاج کیاوقفہ سوالات کے دوران وزیرمملکت برائے دفاع سردارسلیم حیدرخان نے بتایاکہ پی آئی اے  میں بدعنوانی اورکرپشن کے 5مقدمات سے ادارے کوتقریبا دوارب سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔ قبل ازیںسینیٹ میں وزیر قانون وا نصاف فاروق ایچ نائیک نے پاکستان اکادمی ادبیات بل 2012 ء منظور کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔