وٹامن ڈی کی کمی کیسے پوری کریں؟

نیاز عاطف (میڈیکل پامسٹ)  اتوار 14 مئ 2017
دھوپ میں بیٹھنے کا عمل صرف موسمِ سرما میں ہی فائدہ دے سکتا ہے۔ فوٹو : فائل

دھوپ میں بیٹھنے کا عمل صرف موسمِ سرما میں ہی فائدہ دے سکتا ہے۔ فوٹو : فائل

وٹامن ڈی ہماری غذا کا لازمی جزو اور بدن کا ایک اہم عنصر ہے۔

ہماری ہڈیوں کی ساخت، بڑھوتری اور حفاظت کا دارو مدار کیلشیم اور وٹامن ڈی پر ہی ہوتا ہے۔ دودھ کیلیشم اور وٹامن ڈی کا بہترین قدرتی ذریعہ ہے، بشرطیکہ دودھ خالص ہو اور گائے، بکری، بھیڑ اور بھینس کا ہو۔ یاد رہے بھیڑ کے دودھ میں وٹامن ڈی بکثرت پایا جاتا ہے۔

ایسے تمام افراد جنہیں وٹامن ڈی کی کمی کا سامنا ہو وہ روزانہ بھیڑ کے دودھ کا ایک گلاس صبح اور ایک گلاس شام پینا شروع کردیں۔ اسی طرح دیسی گھی بھی قدرتی طور پر وٹامن ڈی کا خزانہ مانا جاتا ہے۔ اپنے پورے جسم پر خالص دیسی گھی کی مالش کر وا کے نصف گھنٹہ دھوپ میں بیٹھیں۔ دھوپ بھی قدرتی وٹامن ڈی کا ایک ذریعہ ہے۔ دیسی گھی کی مالش سے جسم میں سورج کی شعاعوں سے وٹامن ڈی جذب کرنے کی صلاحیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ دھیان رہے رواں موسم کی دھوپ میں بیٹھنے سے گریز کریں کیوں کہ دھوپ کی شدت سے جلدی مسائل کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔ دھوپ میں بیٹھنے کا عمل صرف موسمِ سرما میں ہی فائدہ دے سکتا ہے۔

علاوہ ازیں ہڈیوں کو مضبوط کرنے والی ورزشوں کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔وٹامن ڈی کی حامل دیگر غذاؤں میں آلو، پالک، کیلا، بادام، پستہ اور تازہ مکھن وغیرہ شامل ہیں۔ ان کا ترتیب سے استعمال کر کے بھی آپ  وٹامن ڈی کی کمی سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔