شام: فوج کےفضائی حملے اورگولہ باری میں 178 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 23 جنوری 2013
دارالحکومت دمشق کے نواح میں صدر بشارالاسد کی سرکاری فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیےاور ٹینکوں سے گولہ باری کی. فوٹو: رائٹرز

دارالحکومت دمشق کے نواح میں صدر بشارالاسد کی سرکاری فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیےاور ٹینکوں سے گولہ باری کی. فوٹو: رائٹرز

دمشق: شام میں فوج کےفضائی حملے اورگولہ باری میں 178 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

دارالحکومت دمشق کے نواح میں صدر بشارالاسد کی سرکاری فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے اور ٹینکوں سے گولہ باری کی دوسری جانب فلسطینی مہاجرین  کیمپ میں شامی صدر کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

سرکاری فوج کے جنگی طیاروں نے دمشق سے شمال مشرق میں واقع قصبے الدوما میں جیش الحر کے ٹھکانوں پر بمباری کی  جس کے باعث 178 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔