اقوام متحدہ نے بھارتی سفیرکا کشمیرمیں فوجی مبصر مشن ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 23 جنوری 2013
کشمیر میں فوجی مبصر مشن مکمل طور پر سرگرم رہے گا، ترجمان اقوام متحدہ. فوٹو: فائل

کشمیر میں فوجی مبصر مشن مکمل طور پر سرگرم رہے گا، ترجمان اقوام متحدہ. فوٹو: فائل

نیویارک: اقوام متحدہ نے بھارتی سفیر کی جانب سے  کشمیرمیں فوجی مبصر مشن ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  پاک بھارت کنٹرول لائن کی نگرانی کرنے والی مبصر مشن کی ٹیم کو سلامتی کونسل کے علاوہ کوئی اور ختم نہیں کر سکتا، ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل ہی مبصر مشن کو ختم کرنے کی واحد اتھارٹی ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں سلامتی کونسل کے مبصر مشن کا مینڈیٹ جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق مبصر مشن کا کام صرف سلامتی کونسل ہی روک سکتی ہے اور کشمیر میں فوجی مبصر مشن مکمل طور پر سرگرم رہے گا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔