سندھ ہائی کورٹ میں صوبے میں ضمنی انتخابات رکوانے کیلئے درخواست دائر

ویب ڈیسک  بدھ 23 جنوری 2013
عام انتخابات قریب ہیں اس لئے ضمنی انتخابات بلاجواز اور خلاف ضابطہ ہیں, درخواست گزاروں کا مؤقف فوٹو: فائل

عام انتخابات قریب ہیں اس لئے ضمنی انتخابات بلاجواز اور خلاف ضابطہ ہیں, درخواست گزاروں کا مؤقف فوٹو: فائل

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں صوبے میں ہونے والے ضمنی انتخابات رکوانے کے لئے  درخواست دائر کردی گئی ہے۔

مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سندھ ہائی کورٹ میں  ضمنی انتخابات رکوانے کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اندرون سندھ اور کراچی میں دہری شہریت کی وجہ سے 6 نشستیں خالی ہوئی ہیں اور ان  نشستوں پر ضمنی انتخابات کرائے جارہے ہیں جبکہ عام انتخابات بھی قریب ہیں اس لئے ضمنی انتخابات بلاجواز اور خلاف ضابطہ ہیں جنہیں فوری طور پر روکا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔