افغانستان میں ڈرون حملوں میں 35 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اے پی پی  بدھ 23 جنوری 2013
صوبہ  نورستان اور دیگر علاقوں  میں  امریکی ڈر ون حملے میں طالبان جنگجوؤں  کو نشانہ بنایا گیا.  فوٹو: رائٹرز/ فائل

صوبہ نورستان اور دیگر علاقوں میں امریکی ڈر ون حملے میں طالبان جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا. فوٹو: رائٹرز/ فائل

کابل:  افغانستان میں  ڈرون حملوں کے نتیجے میں  35 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔

افغان میڈیا کے مطابق  صوبہ  نورستان اور دیگر علاقوں  میں  امریکی ڈر ون حملے کئے گئے، 48 گھنٹوں  کے دوران ان حملوں  میں ہلاک ہونے والوں  کی تعداد 35 تک پہنچ گئی، نورستان کے صوبائی پولیس سربراہ غلام اللہ نورستانی نے اپنے بیان میں  تصدیق کی ہے کہ ڈرون حملوں  میں  35 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔، حملوں  میں  طالبان جنگجوؤں  کو نشانہ بنایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔