ووٹرلسٹوں کی تصدیق کے عمل کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج

ویب ڈیسک  بدھ 23 جنوری 2013
احتجاج میں شریک رہنما ؤں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ووٹرلسٹوں کی تصدیق کےعمل کےحوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پرمن وعن عمل درآمد کیا جائے۔ فوٹو: آن لائن

احتجاج میں شریک رہنما ؤں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ووٹرلسٹوں کی تصدیق کےعمل کےحوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پرمن وعن عمل درآمد کیا جائے۔ فوٹو: آن لائن

کراچی: کراچی میں ووٹرلسٹوں کی تصدیق کےعمل کےخلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج کیا گیا۔

ووٹرلسٹوں کی تصدیق کے عمل کے خلاف احتجاج میں مسلم لیگ (ن) ، جماعت اسلامی، عوامی لیگ، تحریک انصاف، سنی تحریک اور جے یوآئی (ف) سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

احتجاج میں شریک رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ووٹرلسٹوں کی تصدیق کےعمل کےحوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پرمن وعن عمل درآمد کیا جائے اور اس کام کی تکمیل فوج اور ایف سی کی زیرنگرانی ہونی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔