منفرد کام کا آغاز کیا ہے‘حنا دلپذیر

آئی این پی  بدھ 23 جنوری 2013
خدا کا شکر ہے کہ آج میرے ڈراموں کے مزاحیہ کرداروں کو پسند کیا جار ہا ہے،حنا دلپزیر۔  فوٹو : فائل

خدا کا شکر ہے کہ آج میرے ڈراموں کے مزاحیہ کرداروں کو پسند کیا جار ہا ہے،حنا دلپزیر۔ فوٹو : فائل

لاہور: اداکارہ حنا دل پذیر نے کہا ہے کہ میرے مزاحیہ ڈراموں سے کروڑوں روپے کمانے والے پروڈیوسر مجھے چند لاکھ روپے دینے سے کیوں گھبراتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران حنا دل پذیر نے کہا کہ میں نے پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری میں مزاحیہ ڈراموں کے حوالے سے ایک منفرد کام کاآغاز کیا اور خدا کا شکر ہے کہ آج میرے ڈراموں کے مزاحیہ کرداروں کو پسند کیا جار ہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری بھی صرف اس وجہ سے زوال کا شکار ہوئی وہاں سے لوگوں نے خود تو کروڑوں کما لیے مگر فنکاروں کو کچھ نہیں دیا اور اب اگر ٹی وی ڈراموں میں بھی ایسا ہی ہو گا تو پھر مستقبل کا اللہ ہی حافظ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔