نئی البم شائقین کو زیادہ پسند آئے گی ،گلوکار احمد جہانزیب

شوبز رپورٹر  بدھ 23 جنوری 2013
نئے البم کی کچھ ویڈیوز کے لیے ہندوستان میں کام کرنے کا ارادہ ہے، احمد جہانزیب۔ فوٹو : فائل

نئے البم کی کچھ ویڈیوز کے لیے ہندوستان میں کام کرنے کا ارادہ ہے، احمد جہانزیب۔ فوٹو : فائل

کراچی: گلوکار احمد جہانزیب اپنی نئی البم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ احمد جہانزیب کا کہنا ہے کہ میری نئی البم پاکستانی عوام کو میرے ماضی کے گانوں سے زیادہ پسند آئیگی۔

انھوں نے کہا کہ میں اس البم پر گزشتہ چھ ماہ سے کام کرہا ہوں ۔احمد جہانزیب نے کہا کہ میںدوران گائیکی تلفظ کا خاص خیال رکھتا ہوں تاکہ سننے والوں کو میری بات سمجھ آجائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں اس وقت موسیقی کے اعتبار سے معیاری کام ہورہا ہے اور جو فنکا ر پاکستان سے باہر کام کررہے ہیں دراصل وہ اپنے ملک کی شناخت ہیں احمد جہانزیب نے بتایا کہ انکافروری کے آخر تک ہندوستان جانے کا ارادہ ہے ہندوستان میں کچھ پراجیکٹ پر کام کرنا ہے نئے البم کی کچھ ویڈیوز کے لیے بھی ہندوستان میں کچھ کام کرنے کا ارادہ ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔